Published On: Wed, Aug 9th, 2017

بھارت میں کتابوں سے مغلوں کا ذکر غائب ہونا شروع

900406-books-1502226996-362-640x480ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر کے تعلیمی بورڈ نے تاریخ کی کتابوں سے مغلوں کا ذکر غائب کرنا شروع کردیا۔
رواں تعلیمی سیشن سے بورڈ نے ساتویں اور نویں کلاس کے لیے تاریخ کا تبدیل شدہ نصاب شائع کیا ہے جس میں شیواجی مہاراج کے ذریعے قائم کیے گئے مراٹھاراج کو اہمیت دی گئی ہے۔ ساتویں کلاس کی کتابوں میں نصاب کے ان مضامین کو ہٹا دیا گیا ہے جس میں مغلوں اور مغلیہ دور سے پہلے مسلم حکمرانوں جیسے رضیہ سلطانہ اور محمد بن تغلق کے بارے میں درج ہے۔
واضح رہے کہ تبدیل شدہ نصاب میں مغل حکمرانوں کے ذریعے بنائی گئی یادگاروں اور تعمیرات جیسے تاج محل، قطب مینار اور لال قلعہ وغیرہ کا کوئی تذکرہ نہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>