Published On: Wed, Sep 6th, 2017

بچپن میں ورزش کے بڑھاپے میں حیرت انگیز فوائد

2a-8ٹورنٹو : کینیڈا کے ماہرین صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر بچوں کو دوڑ اور ورزش کا عادی بنایا جائے تو کئی عشروں بعد بھی دماغی اور ذہنی صلاحیت پر اس کے مثبت اثرات رہتے ہیں۔
یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے سائنسدان ڈاکٹر مارٹن ووجووز کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ورزش نا صرف بچوں کی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہے بلکہ پوری زندگی اس کے مفید آثار نمایاں رہتے ہیں، یہاں تک کہ عمر رسیدگی میں بھی یہ سیکھنے کی صلاحیت کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچپن میں ورزش انسانوں میں الزائیمر جیسے مرض کے آثار کو دور رکھنے میں مددگار ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی عمر میں ورزش انسان کی سیکھنے سمجھنے کی صلاحیت اور یادداشت کو بڑھاپے میں برقرار رکھتی ہے، باقاعدہ ورزش سے نئے دماغی خلیات بنتے ہیں جو ذہنی صحت برقرار رکھتے ہیں

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>