Published On: Wed, Aug 9th, 2017

برطانیہ پاکستان کا دیرینہ اورقابل اعتماد دوست ہے، برطانوی وزیراعظم

900698-thresamay-1502264513-186-640x480اسلام آباد: برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ برطانیہ، پاکستان کا دیرینہ اورقابل اعتماد دوست ہے اوراپنے تاریخی تعلقات کومزید وسعت دینے کیلئے مل کرکام کرنے کی منتظرہیں۔
برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے پاکستانی ہم منصب شاہد خاقان عباسی کو خط لکھا ہے جس میں انہیں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ خط میں برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کا دیرینہ اورقابل اعتماد دوست ہے اور رہے گا، باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے آپ کے ساتھیوں سے مل کرکام کررہی ہوں، پاک برطانیہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہوں اور آپ کے ساتھ مل کرکام کروں گی۔
تھریسامے کا کہنا تھا کہ ہم باہمی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر خصوصی پروگرام منعقد کر رہے ہیں جب کہ اپنے تاریخی تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے مل کر کام کرنے کی منتظر ہوں

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>