Published On: Tue, Apr 18th, 2017

برطانوی پاﺅنڈ اور یورو کی قدروں میں اضافہ

pound-sterling-9: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام رہا تاہم برطانوی پاﺅنڈ اور یورو کی قدروں میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔
منگل کو امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قدروں پر مستحکم رہے تاہم برطانوی پاﺅنڈ اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 46 پیسے اور 3 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.14 روپے پر برقرار رہا۔
اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.03 روپے اور قیمت خرید 26.38 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.76 روپے اور قیمت خرید 26.36 روپے پر بند ہوا۔
دریں اثناءیورپین ممالک کی اہم کرنسی برطانوی پاﺅنڈ قیمت فروخت 130.81 روپے سے بڑھ کر 131.27 روپے اور قیمت خرید 127.71 روپے سے بڑھ کر 128.16 روپے ہو گئی۔
مزیدبرآں یورو کی قیمت فروخت بھی 111.81 روپے سے بڑھ کر 111.84 روپے اور قیمت خرید 109.16 روپے سے بڑھ کر 109.19 روپے رہی

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>