Published On: Tue, Jul 16th, 2013

اوباما نے غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کا قانون جلد بنانیکا مطالبہ کردیا

Share This

aobamaواشنگٹن: امریکا کے صدر اوباما نے ایوانِ نمائندگان پرزور دیاہے کہ وہ امیگریشن سے متعلق اس قانون کی جلد منظوری دے جس کے نتیجے میں امریکامیں غیرقانونی طورپر مقیم افراد کے لیے شہریت کی راہ ہموار ہوگی۔ انھوں نے ہفتہ وار ریڈیوخطاب میں کہا کہ ان کی انتظامیہ کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے اس بِل کے نتیجے میں غیرقانونی تارکینِ وطن کی امریکا آمد کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ بِل میں متعارف کردہ اصلاحات کے نتیجے میں بہترین صلاحیتوں کے حامل تارکینِ وطن اورکالجوں ویونیورسٹیوں میں زیرتعلیم غیرملکی طلبا کے لیے امریکامیں اپنا کاروبار شروع کرنا آسان ہوگا جس سے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور امریکی معیشت مضبوط ہوگی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>