Published On: Wed, Sep 6th, 2017

انگلینڈ، ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا

englandwestindiesانگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ جمعرات سے لندن، لارڈذ میں شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ میزبان ٹیم نے ویسٹ انڈین ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 209 رنز سے ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کی تاہم دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 7 سے 11 ستمبر تک لندن میں کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل واحد ٹی 20 انٹرنیشنل 16 ستمبر کو چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 19 ستمبر کو مانچسٹر، دوسرا 21 ستمبر کو نوٹنگھم، تیسرا 24 ستمبر کو برسٹول، چوتھا 27 ستمبر کو لندن جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 29 ستمبر کو ساﺅتھمپٹن میں کھیلا جائے گا

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>