Published On: Mon, Jun 19th, 2017

امریکی سینیٹ نے روس پر نئی پابندیوں کی حمایت کر دی

851637-AmericanSenate-1497840068-109-640x480واشنگٹن / ماسکو: امریکی سینیٹ نے متفقہ طورپرروس پر نئی پابندیاں عائد کرنے سے متعلق قانونی بل کی تائید کردی۔
روسی میڈیا کے مطابق روس پر نئی پابندیوں کی وجہ یوکرین میں روس نوازجنگجوؤں کی مداخلت بتائی گئی ہے۔ اتوار کوصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر پوتن نے کہا کہ ان پابندیوں کے جواب کے حوالے سے بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔ پوتن نے واضح کیا کہ اگر نئی پابندیاں عائد کی گئیں تو ان کو موقف میں تبدیلی کے حوالے سے دیکھنا ہوگا۔
روسی صدر ولادی میر پوتن نے اپنے ملک پر امریکا کی جانب سے نئی پابندیاں عائد کیے جانے سے خبردار کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نقصان پہنچے گا

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>