Published On: Sat, Jul 22nd, 2017

اسلامی ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ

A-cargo-ship-docks-at-Irans-Chabahar-Free-Trade-Industrial-Zone.اسلام آباد : اسلامی تعاون تنظیم(اوآئی سی) کےرکن ممالک کے درمیان 10سالہ پلان آف ایکشن کے تحت تجارت میں 93 فیصد اضافہ ہواہے۔
اسلامک سینٹرفارڈویلپمنٹ آف ٹریڈ کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق یہ اضافہ2005ءسے 2015ءکے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کیلئے اسلامی ترقیاتی بنک،اس کے ذیلی اداروں اور تنظیم سے وابستہ اداروں اورایسوسی ایشنز نے کلیدی کردار ادا کیا۔متعدد اسلامی ممالک نے تجارت اورسرمایہ کاری کیلئے جامع اورموثراقدامات کئےجس کےنتیجے میں تجارتی اورسرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو فروغ ملا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہائیڈروکاربن کی قیمتوں میں اضافے اوراسلامی ترقیاتی بنک اوراس کے ذیلی اداروں کی طرف سے مختلف منصوبوں کیلئے سرمایہ کاری نے بھی مسلم ملکوں کےدرمیان تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اعداد وشمار کے مطابق 2005ءمیں اسلامی ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 1.77ٹریلین ڈالرتھا جبکہ 2015ءمیں اوآئی سی ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 3.43ٹریلین ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔2010ءسے 2016ءکے دوران اسلامی ممالک نے سڑکوں،ائیرپورٹس اوربنیادی ڈھانچے کےمنصوبوں میں نمایاں سرمایہ کاری کی اوراس دوران ان شعبوں میں سرمایہ کاری میں مجموعی طورپر10فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>