Published On: Wed, Sep 6th, 2017

ازبکستان نے کرنسی کی قدر 50 فیصد گرادی

925631-uzbekcurrency-1504672389-191-640x480بشکک: سابق سوویت ریاست ازبکستان نے بیرونی سرمایہ کاروں کی ترغیب کے لیے مقامی کرنسی کی قدر کم وبیش 50 فیصد گھٹا دی۔
گزشتہ سال اسلام کریموف کے انتقال کے بعد اقتدار سنبھالنے والے صدر شوکت مرزایوویف نے حکم جاری کیا ہے کہ ڈالر کے مقابل کرنسی کی قدر کا تعین مارکیٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔ ازبکستان کے مرکزی بینک کی ویب سائٹ پر جاری ریٹ لسٹ کے مطابق ڈالر کی لاگت 8100 سومس بتائی گئی ہے جو پہلے 4210 سومس تھی، اس طرح ڈالر کے آفیشل ریٹ بلیک مارکیٹ میں 7700 سومس سے بھی زیادہ ہوگئے ہیں۔
صدارتی ویب سائٹ پر جاری حکم نامے کے مطابق نہ صرف ایکس چینج ریٹ کا تعین مارکیٹ میکنزم کے تحت ہوگا بلکہ شہری اور کمپنیاں لامحدود غیرملکی کرنسی خرید سکیں گی کیونکہ پرانے نظام کی وجہ سے صنعتوں اور کاروباری اداروں کے لیے ترجیحات و استحقاق کا ناقص نظام قائم ہو گیاتھا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>